ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / افغانستان کو لے کر ہندوستان میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے حصہ لینے کا امکان

افغانستان کو لے کر ہندوستان میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے حصہ لینے کا امکان

Mon, 24 Oct 2016 19:05:57  SO Admin   S.O. News Service

اسلام آباد24اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان اری حملے کے بعد ملک کو الگ تھلگ کرنے کی ہندوستان حکومت کی کوششوں کے اثرات کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ افغانستان کو لے کر ہندوستان میں ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں حصہ لے سکتا ہے۔پنجاب کے امرتسر میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں ’’دی ہارٹ آف ایشیا استنبول‘‘وزارتی اجلاس کا انعقاد ہونا ہے۔پاکستان میں نومبر میں ہونے والی سارک سربراہی کانفرنس کا بھارت کی طرف سے بائیکاٹ کئے جانے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی شرکت کو لے کر شک کی صورت حال تھی۔پاکستان کی جانب سے جاری سرحد پار دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان نے اعلان کیا تھا کہ ’’موجودہ حالات‘‘میں وہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس میں حصہ نہیں لے سکے گا۔’’دی ایکسپریس ٹربیون‘‘کی خبر کے مطابق اس بارے میں معلومات رکھنے والے افسران نے بتایا کہ گروپ آف ایشیا استنبول کانفرنس سے دور رہ کر پاکستان کا بھارت کے انکار کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک سینئر سرکاری افسر نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتاکہ متعلقہ فریقوں کا خیال ہے کہ پاکستان کو گروپ آف ایشیاء استنبول کانفرنس میں حصہ لینا چاہئے۔افسرنے بتایا کہ کانفرنس کے افغانستان سے منسلک ہونے کی وجہ سے اس بائیکاٹ کاسوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔انہوں نے بتایاکہ ہم لوگوں نے باربارکہاہے کہ پاکستان ہر اس اقدام کی حمایت کرتا ہے، جس کاسروکار افغانستان کے امن اوراستحکام سے ہے۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پاکستان اس کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے وزیر اعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیزکوبھیجے گا یا کسی جونیئر افسر کو۔


Share: